پیر سید ریاض حسین شاہ کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بارے تاثرات

مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان اور ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے بانی و سربراہ معروف عالم دین سید ریاض حسین شاہ نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی پرامن تعلیمات اور فروغ عشق مصطفی ﷺ کے حوالے سے جو قرض امت پر تھا اسے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ادا کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے، آج اگر گلی گلی اور نگر نگر میں یارسول اللہ ﷺ کے نعرے سنائی دے رہے ہیں تو یہ دراصل ڈاکٹر طاہرالقادری کے سینے میں موجود علم و عرفان کا نور ہے جو لاکھوں، کروڑوں لوگوں کو فیض یاب کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب! اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم، حلم اور حسن تکلم کی نعمت سے نوازا ہے، آپ اہانت آمیز خاکوں پر پوری دنیا کے سربراہان کو خط لکھ کر اس سنگینی پر ان کی توجہ مبذول کروائیں یہ عمل سنت رسول ﷺ بھی ہے، ہو سکتا ہے کہ اس نبوی عمل سے جو آج دشمن ہیں وہ کل دوست بن جائیں اور اسلام مخالف جذبات کی تہہ تک جائیں تاکہ صحیح حکمت عملی وضع کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے شاندار عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے جملہ قائدین و کارکنان کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top