عالمی میلاد کانفرنس میں پاکستان کی مسیحی، ہندو اور سکھ برادری کے رہنماوں کی شرکت

تحریک منہاج القرآن کی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور میں پاکستان کی مسیحی، ہندو اور سکھ برادری کے قائدین و رہنماوں نے شرکت کی۔ نظامتِ بین المذاہب تعلقات منہاج القرآن کے ناظم سہیل احمد رضا اور نائب ناظم شہزاد احمد خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سکھ رہنماؤں میں سردار گوپال سنگھ چاولہ سابق جنرل سیکرٹری سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی و چیئرمین پنجابی سکھ سنگت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکھ برادری مسلمانوں کو پیغمبر اسلام جو پیغمبر انسانیت ہیں، کی ولادت پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ پیغبر اسلام کی شان میں گستاخی پر دنیا بھر کے سکھ بھی سراپا احتجاج ہیں اور فرانس کے صدر کے شرانگیز اور شیطانی بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کا سکھ مسلم دوستی کے فروغ میں کردار قابل ستائش ہے۔


عالمی میلاد کانفرنس میں ریورینڈ عمانویل کھوکھر، سردار گوپال سنگھ چاولہ، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل اور پنڈت مانگت رام شرما گفتگو کر رہے ہیں

ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل ماڈریٹر پریسبٹرین چرچ آف پاکستان نے انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن کی بین المذاہب رواداری کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والے حالات میں مذاہب عالم کے مابین احترام مذہب کے کلچر کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے اپنی حیات مبارکہ میں اہل مسیحیت کیساتھ تاریخی معاہدات کر کے دونوں مذاہب کے پیروکاروں کو قیامت تک باہمی احترام کے رشتے میں جوڑا ہے۔ بالخصوص طور سینا مصر کے مقدسہ کیتھرین کے راہبوں کیساتھ تحریری معاہدہ اس کی تاریخی مثال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسیحی برادری پیغمبر اسلام ﷺ کی اہانت پر سرپا احتجاج ہے اور فرانسیسی صدر کے غیرذمہ دارانہ اور احمقانہ بیانات کی مذمت کرتی ہے۔ امن عالم کی خاطر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنا لازم ہے۔ فرانسیسی صدر کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے اور تہذیبی تصادم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ آزادئ اظہارِ رائے کی حدود ہیں، جب یہ حدود پامال ہوں گی تو دنیا کا امن خطرے میں پڑے گا۔ مذہب عالم کو ایک دوسرے کے احترام کی روش اپنانا ہوگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول پر قریب آنا ہوگا۔

ریورنڈ عمانویل رائیونڈ ڈائسر پاکستان نے کہا کہ اہل اسلام کو چرچ آف پاکستان کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ میں منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ریلیشنز کی خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


ہندو رہنما پنڈت مانگت رام شرما عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

ہندو برادری کے رہنماء پنڈت مانگت رام شرما پاکستان ہندو دھرم کونسل نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں اظہار عقیدت اشعار کی شکل میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم علیہ السلام کی ذات مبارکہ پوری انسانیت سے امن و محبت اور بھائی چارہ کا درس دیتی ہے۔ تمام مسلمانوں کو میلاد مصطفیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا عالمی میلاد کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020

Dr Tahir-ul-Qadri to write to the world leaders against blasphemous caricatures

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top