ڈاکٹر طاہرالقادری کا شفقت علوی کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور (3 نومبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نورین علوی اور تحریک منہاج القرآن پی پی 162 کے صدر فاروق انور علوی کے بہنوئی شفقت علوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

دریں اثنا ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، صدر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، انجینئر ثناء اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، اصغر ساجد، میاں ممتاز، محمد حنیف قادری، حاجی فرخ، میر احسن منیر و دیگر رہنماؤں نے شفقت علوی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ پی پی 161 لاہور مظہر علوی کے والد تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top