سالانہ عالمی میلاد کانفرنس: اہل لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا: حافظ غلام فرید

اہل لاہور خوش نصیب ہیں جنہیں عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کی سعادت نصیب ہوتی ہے
منہاج القرآن پوری دنیا میں فروغ عشق رسول ﷺکیلئے انتہائی موثر کردار ادا کر رہی ہے: صدر منہاج القرآن لاہور
منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات سمیت اہل لاہور کو کانفرنس میں بھرپور شرکت پر مبارکباد
اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، چوہدری محمد اقبال، محمد اصغر ساجد، حاجی محمد امجد، مرزا ندیم بیگ کی اجلاس میں شرکت

لاہور (3 نومبر 2020) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین، کارکنان، وابستگان اور اہل لاہور کو تاریخی اور عظیم الشان 37ویں عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی بہت بڑا اعزاز ہے۔ اہل لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین، بچوں بوڑھوں کا نماز عشاء سے لے کر اذان فجر تک مینار پاکستان کے سبزہ زار میں رکے رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اہلیان لاہور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق و محبت کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کی پوری ٹیم، تمام پی پی و یوسی تنظیمات، تمام فورمز، منہاج القرآن ویمن لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، علماء کونسل کے جملہ عہدیدران و کارکنان عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑ ا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان و کارکنان محافل میلاد کا انعقاد کر کے امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔ اہل لاہور خوش نصیب ہیں جو ہر سال انہیں عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس کی میزبانی کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، چوہدری محمد اقبال، محمد اصغر ساجد، حاجی محمد امجد، مرزا ندیم بیگ، ثناء اللہ خان، محمد حنیف قادری، میاں ممتاز حسین، محمد حسیب و دیگر رہنما موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں فروغ عشق رسول ﷺ کیلئے انتہائی مؤثر اور مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ معاشرے میں پائی جانے والی انتہا پسندی، بے سکونی، اضطراب اور مادیت سے چھٹکارا پانے کیلئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے رشتہ محبت قائم کرنا ہو گا۔ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر اتباع رسول ممکن نہیں، اس لیے ماہ ربیع الاوَل میں کثرت محافل میلاد بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق عشقی کی بحالی اور مضبوطی پر بھرپور محنت کی جائے تاکہ اللہ کی ناراضگی ختم ہو اور ہماری اجڑی زندگیوں میں بہار لوٹ آئے۔

حافظ غلام فرید اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پورے لاہور سے نکالے گئے مشعل بردار جلوسوں، محافل میلاد اور ضیافت میلاد کی پروقار اور عظیم الشان تقریبات کے انعقاد پر بھی جملہ تنظیمات کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top