منہاج القران ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام سالانہ جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال) کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج فیملیز، علماء و مشائخ کرام، ڈاکٹرز، مسلم تاجر برادری، خواتین و حضرات اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے مشعل بردار جلوس بھی نکالا۔

پروگرام میں پاکستان ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ کے چیئرمین ڈاکٹر اختر حسین، ممبران ظفر چوہدری محمد اعجاز اور جنرل سیکریٹری محمد جنید، عمیر صابر قادری فیاض احمد، عبداللہ جان، محمد محسن، محمد عثمان اور منہاج القران کی فیملیز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام میں علامہ قاری محمد ریاض نقشبندی نے تلاوت قرآن مجید کی جبکہ علامہ ایوب طفیل قادری اور محمد سعید قادری نے نعتیہ کلام پڑھا۔ علامہ محمد رفیق علی شاہ (امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ) اور سابقہ منسٹر و (پارلیمانی ممبر آف ساؤتھ افریقہ ) نے منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس اور شان مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔

علامہ محمد طفیل بدر، حافظ اسماعیل خطیب (ناظم دعوت و تربیت )، علامہ محمد رفیق اعظم منہاجین نے سرپرست اعلیٰ و بانی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دازی عمر اور رفقاءو اراکین تحریک اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے نقابت کے فرائض ادا کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا اس پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منہاج ویمن لیگ اور یوتھ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مشعل بردار جلوس اور اس پروگرام کی تیاری میں بھر پور محنت کی۔

ا

پروگرام میں میلاد مصطفیٰ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، مٹھائیاں اور بچوں کو کھلونے تقسیم کئے گئے۔ آخر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواجہ محمد قاسم (ناظم دعوت و تربیت ڈربن ) کی طرف سے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top