شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ سعید احمد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف عالم دین، صوبائی صدر منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ سعید احمد فاروقی کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے، قائد تحریک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم آخری سانس تک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اسلام اور انسانیت کی خدمت کرتے رہے اور ہر سانس علم، امن اور عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے وقف کیے رکھا، ان کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم مدبر عالم دین سے محروم ہو گیا ہے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ شیخ الاسلام نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری، مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ امداد اللہ خان قادری، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر قادری، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، میاں نور احمد سہو، راؤ محمد عارف رضوی، میجر اقبال چغتائی، یاسر ارشاد دیوان اور دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ سعید احمد فاروقی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top