ڈاکٹر طاہرالقادری کا سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (9 نومبر 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید فیض الحسن شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، صدر علماء کونسل منہاج القرآن علامہ امداد اللہ خان قادری، ناظم علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر، بشارت جسپال، عبدالحفیظ چودھری، افضل گجر، حافظ غلام فرید و دیگر رہنماؤں نے سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top