منہاج القرآن جاپان کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس

کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی
تعلیمات مصطفیﷺ میں اعتدال، احساس ذمہ داری اور مذاہب عالم کا احترام شامل ہے، علمائے کرام

Mahfil-e-Milad held under the banner of MQI Ibaraki chapter in Japan

ٹوکیو (12 نومبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن جاپان کے زیراہتمام ”آئی باراکی“ جاپان میں سیرت النبی ﷺکانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے سرپرست محمد سلیم خان نے کی، سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیرت النبی کانفرنس سے علامہ محمد احمد قمر اور حافظ عبدالمصطفیٰ نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کا سچا پیروکار کبھی قانون شکن نہیں ہو سکتا، تعلیمات مصطفیﷺ میں اعتدال، رواداری، احساس ذمہ داری اور مذاہب عالم کا احترام شامل ہے، کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اللہ کے تمام پیغمبروں پر ایمان نہ لائے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض عون شاہد ایڈووکیٹ نے انجام دیئے۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ثاقب الرحمن، محمد سرفراز، بلال حمید ساجد، حاجی سعید احمد، محمد کامران، اصغر علی بھنڈر نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں معروف نعت خوانوں نے رسالت مآب ﷺ کی شان میں ہدیہ تبریک بھی پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top