مریم صفدر کے باپ، چچا نے ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو قتل کروایا: فرح ناز

تنزیلہ امجد، شازیہ مرتضیٰ کے قاتل نواز، شہباز کو گرفتار کیا جائے، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ
قاتل ٹولہ کس منہ سے خواتین کی حرمت، چادر، چار دیواری کی بات کرتا ہے؟

President MWL Farah Naz

لاہور (13 نومبر 2020ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے والد اور ان کے چچا قاتل اعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر ہماری دو بہنوں شازیہ مرتضیٰ اور تنزیلہ امجد سمیت دیگر کو دن دہاڑے ماڈل ٹاؤن لاہور میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا اور نہتی خواتین کے دوپٹے چھینے گئے، انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج کے دن تک مریم صفدر کو اپنے والد اور چچا کی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کی جانے والی بربریت کی مذمت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، یہ قاتل ٹولہ کس منہ سے خواتین کی حرمت، چادر اور چار دیواری کے تحفظ کی بات کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دروازہ توڑ کر اندر آیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا تو اس پر فوری کارروائی بھی ہوئی اور اہم افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا اور مریم صفدر کو انصاف مل گیا لیکن کیا جن درندہ صفت پولیس افسران نے ان کے سزا یافتہ مفرور والد اور ان کے چچا کے حکم پر خواتین کو قتل کیا تھا آج کے دن تک ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی؟ کارروائی تو دور کی بات ہے ان کے والد نے معصوم خواتین کے قاتلوں کو اعلیٰ عہدے دے کر انعام و اکرام سے نوازا، انہوں نے کہا کہ مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں، خواتین کی جتنی بے توقیری اور بے حرمتی نواز شریف کے دور میں ہوئی اس کی کوئی دوسری مثال کسی اور دور میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتی ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہداء تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کے قتل کے منصوبہ ساز نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top