حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
حاجی محمدرشید قادری (مرحوم) امانت اور دیانت کا پیکر، نیک انسان تھے: قائد منہاج القرآن
حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: خرم نواز گنڈاپور
میاں کاشف، میاں عبدالقادر، حاجی امین قادری، ڈاکٹر محمد فیاض شیخ، شہزاد رسول قادری، عابد بشیر قادری کا خطاب

لاہور (23 نومبر 2020) تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر و سابق امیر فیصل آباد حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ مرحوم کا شمار تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے قریبی مریدین میں ہوتا تھا اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

تقریب کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی نے کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ وصی حیدرنے پیش کی۔

تعزیتی ریفرنس سے بذریعہ آڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ جن لوگوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے زندگی گزاری ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ان شخصیات کیلئے دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے، انسانیت سے پیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں بھی انعامات اور بڑے درجات ہیں۔ مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) کی تنظیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) امانت اور دیانت کا پیکر، صالح اور نیک انسان تھے۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محبت وطن پاکستانی تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) ایک نیک سیرت، اچھے اخلاق کے مالک سچے عاشق رسول ﷺ تھے۔ وہ ایک متحرک اور انسانیت کی خدمت کرنےوالی شخصیت تھے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا سرمایہ اور ایک بہترین انسان تھے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تعزیتی ریفرنس سے جی ایم ملک، میاں کاشف، میاں عبدالقادر، حاجی محمد امین قادری، شہزاد رسول قادری، عابد بشیر قادری اور مرحوم کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض شیخ، محمد اسعد قادری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کیلئے ان کی خدمات کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ حاجی محمد رشید قادری (مرحوم) حق اور سچ کے علمبردار نیک انسان تھے۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما جواد حامد، حاجی امداد اللہ قادری، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد اسحق، سردار فتح اللہ خان، حاجی محمد الیاس، رانا محمد شکیل و دیگر نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

taziyati-refrence

taziyati-refrence

taziyati-refrence

taziyati-refrence

taziyati-refrence

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top