ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات, والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سراج الحق سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود اور حافظ غلام فرید موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں جن کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات میں بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

siraj ul haq

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top