منہاج القرآن لاہور کے تحت ہر یونین کونسل میں حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا جائے گا

لاہور میں حلقہ درود کے قیام کےلئے ضلعی، تحصیلی اور پی پی رہنماءوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی
لوگوں کو حلقہ درود کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار بھی سمجھایا جائے گا: حافظ غلام فرید
منہاج القرآن لاہور کی کوشش ہے کہ ہر مسلمان کا گھر اور دل حلقہ درود بن جائے:صدر لاہور کا اجلاس سے خطاب
اجلاس میں اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، ثناء اللہ خان، اصغر جاوید، میاں ممتاز و دیگر کی شرکت

لاہور(28 نومبر 2020) منہاج القرآن لاہور کے حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ فروغ عشق مصطفی ﷺ اور اسوہ حسنہ پر عمل کے فروغ کےلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پرمنہاج القرآن لاہور کے تحت ہر یونین کونسل میں حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حلقہ درود کے ذریعے قربت رسالت مآب ﷺ اور نسبت رسول ﷺ کو مستحکم کر کے بارگاہ ایزدی سے برکات کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں حلقہ درود کے قیام کےلئے ضلعی، تحصیلی اور پی پی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ حلقہ درود نسبت محمدی ﷺ کے حصول کا سب سے بڑاذریعہ ہے۔ منہاج القرآن لاہور کی کوشش اور دعا ہے کہ ہر مسلمان کا گھر اور دل حلقہ درود بن جائے۔ اس دور پر فتن میں فیضان مصطفوی کے حصول کےلئے تحریک منہاج القرآن دن رات کوشاں ہے۔ بحثیت امتی ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنی نجات کےلئے کثرت سے درود پاک کا وظیفہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، حاجی امجد قادری، اصغر ساجد، میاں حنیف، میاں ممتاز، ثناء اللہ خان، رمضان ایوبی و دیگر رہنما موجود تھے۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ لوگوں کو حلقہ درود کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار بھی سمجھایا جائے گا۔ جو بانصیب بندہ محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ پر درود و سلام جتنی دیر بھیجے گا،وہ اللہ تعالیٰ اور اسکے ملائکہ کا ہمنوا ہو گا، رحمتیں اور برکتیں اسکا مقدر ہونگی۔ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ قریب اور میری شفاعت کا سب سے زیادہ حق دار وہ ہوگا جس نے مجھ پر سب سے زیادہ درود شریف پڑھا ہوگا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمی کاکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر نے عہدیداران کو نئے اہداف اور ذمہ داریاں بھی دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top