تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد

minhaj ul quran pattoki

علامہ غلام شبیر جامی نے منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر مبعوث ہوئی۔ جہاں جہاں اللہ رب العزت کی کبریائی موجود ہے، وہاں پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرانسان کو اپنی حفاظت کے لئے اللہ رب العزت کی رحمت درکار ہے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سراپا رحمت ہیں۔

 بلدیہ ہال پتوکی میں منعقد پروگروم میں شاگرد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حضرت علامہ غلام شبیر جامی نے ’’رحمتہ للعالمین‘‘ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون خاں نیازی نے بھی درس قرآن میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہی ہر مسلمان کا آئیڈیل ہونا چاہیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ذوق و شوق سے منایا کریں اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطالعہ کر کے اپنی زندگی کے شب روز گزاریں۔

پروگرام میں مقامی علماء کرام، پیران عظام، سیاسی وسماجی، تاجربرادری اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک پتوکی سے عبدالکریم کمیانہ اور محمد طیب افضل نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے صدر ملک محمد نقاش قادری کی طرف سے اے سی کو بدست علامہ غلام شبیر جامی اور محمد ندیم مصطفائی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہرہ آفاق قرآنی انسائیکلو پیڈیا پیش کیا گیا۔ صدر پریس کلب پتوکی شیخ عبیداللہ اور رہنما جماعت اہل سنت پروفیسر محمد جاوید اکرم، صدر MSM پتوکی، نائب صدر محمداکرم مصطفائی اوردیگرمعززین علاقہ کو منہاج السویٰ بطور گفٹ پیش کی گئی۔

محمد ندیم مصطفائی صدر قصور بی تحریک منہاج القرآن نے بلدیہ ہال کی انتظامیہ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان کو کامیاب درس قرآن کے انقعاد پر مبارک باد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر چوہدری ریاست علی چڈھر نےعاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علامہ خادم حسین رضوی مرحوم، ملک پاکستان کے عظیم قاری الحاج الحافظ القاری کرامت علی نعیمی (مرحوم) فیصل آباد، عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الحاج شرافت علی قادری ہڑپہ ساہیوال اور تحریک منہاج القرآن پتوکی کے بانی سابق مرحوم قائدین سیدآصف اقبال شاہ گیلانی، سید احمد فرخ شاہ، محبوب عالم بھٹی اور ملک فلک شیر کی بلندی درجات بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: تنویر حسین مصطفوی۔ ناظم قصور بی

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top