ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں افضل حیات کے انتقال پر اظہار افسوس

میاں افضل حیات ایماندار، محب وطن اور اصول پسند سیاستدان تھے: ڈاکٹر طاہرالقادری

Dr Tahir-ul-Qadri expresses grief on the death of Mian Afzal Hayat

لاہور (4 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میاں افضل حیات تحریک منہاج القرآن کے لاءف ممبر اور ایک شریف النفس، ایماندار، محب وطن اور اصول پسند سیاستدان تھے، ملک و قوم کے لئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات قابل قدر ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں افضل حیات ایک نظریاتی اور پاکستان سے محبت کرنے والے رہنما تھے۔

دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، سہیل احمد رضا، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری و دیگررہنماؤں نے بھی میاں افضل حیات کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top