ڈنمارک: منہاج القرآن ویلبی کے زیراہتمام بچوں میں درود پاک پڑھنے کا مقابلہ

minhaj ul quran denmark

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک کے زیراہتمام بچوں کے درمیان درود پاک پڑھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس منفرد مقابلہ میں شامل بچوں کے لیے آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عبدالقادر نے 5 لاکھ 53 ہزار اور 923 مرتبہ درودِ پاک پڑھ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ماہ نور علی نے 81 ہزار 334 بار درود پاک پڑھنے کے ساتھ دوسری اور ماہرہ فاطمہ حسین نے 75 ہزار 500 سو مرتبہ درود پاک پڑھ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر بچوں میں عبدالرحمان خان چوتھے اور علینہ فاطمہ حسین پانچویں نمبر پر رہے۔ دونوں نے بالترتیب 61000 اور 54570 مرتبہ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ مقابلے میں شریک تمام طلبہ و طالبات کی طرف سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 70 ہزار اور 80 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔

اس تقریب میں منہاج القرآن ویلبی سینٹر اور تنظیمی عہدیداران کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے گھروں میں جا کر انہیں انعامات بھی دیئے گئے۔

minhaj ul quran denmark

minhaj ul quran denmark

minhaj ul quran denmark

minhaj ul quran denmark

minhaj ul quran denmark

minhaj ul quran denmark

minhaj ul quran denmark

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top