تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کے 15 سال مکمل، 4 کھرب سے زائد درود پاک پڑھا گیا

gosha durood

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کے قیام کے 15 سال مکمل ہو گئے، گوشہ درود کے قائم کردہ نظام کے تحت اب تک 4 کھرب 35 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 51 ہزار اور 657 بار پڑھا جا چکا ہے۔ ماہ نومبر 2020ء میں 10 ارب 10 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار 472 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ گوشہ درود کا باقاعدہ آغاز یکم دسمبر 2005ء کو ہوا تھا۔

گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 دسمبر 2020ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا، پروگرام میں گوشہ درود کے مربی سید مشرف علی شاہ، سیکرٹری گوشہ درود جواد حامد، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ رانا محمد ادریس، علامہ غلام مرتضی علوی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ رانا نفیس قادری، راجہ زاہد محمود، مظہر محمود علوی، علامہ منہاج الدین قادری، قاری ریاست علی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

گوشہ درود کے گوشہ نشینان، لاہور کی تنظیمات اور خواتین کی بڑی تعداد بھی محفل میں شریک ہوئی۔

اس سے پہلے نماز عشاء کے بعد تلاوت و نعت سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ظہیر بلالی برادران اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ گوشہ درود کے وظائف اجتماعی طور پر پڑھے گئے۔ شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب شرکاء کو دکھایا گیا۔ آخر میں دعا کیساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top