منہاج القرآن انٹرنیشنل قطر کے صدر سہیل احمد خان انتقال کر گئے

dr tahir ul qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل قطر کے صدر اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر ترین رہنماء سہیل احمد خان سہرودی انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، مرکز سے قاری ریاست علی چدہڑ کی قیادت میں قائدین کے وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے ترجمان غلام علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فارن آفئیرز ندیم احمد اعوان، حاجی عدالجبار عباسی، آصف قادری، فرقان یوسف، وسیم خٹک اور معراج نیر شامل تھے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ آخر میں قاری ریاست علی چدھڑ نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کرائی اور مرحوم کے خاندان کیساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top