ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری کی زوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری سے اظہار تعزیت کیا
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور کا اظہار تعزیت
نور اللہ صدیقی، عارف چودھری، عین الحق بغدادی نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی

لاہور (9 دسمبر 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری کی زوجہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاج القرآن علماء کونسل حاجی امدا د اللہ قادری، ناظم علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر و دیگر رہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، عارف چودھری، عین الحق بغدادی و دیگر رہنماؤں نے ساہیوال میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top