کالج آف شریعہ کا کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لئے لائحہ عمل طے

اسلامک فیکلٹی کے امتحانات 11 دسمبر سے 20 دسمبر کے درمیان آن لائن ہوں گے
کالج نے طلباء کا قیمتی وقت بچانے کے لئے متبادل تدریسی ذرائع اختیار کئے ہیں: پروفیسر اکرم رانا

College of Shariah & Islamic Sciences

لاہور (9 دسمبر 2020) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد اکرم رانا نے کہا ہے کہ کالج آف شریعہ کا کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لئے لائحہ عمل طے کر لیا ہے، اسلامک فیکلٹی کے امتحانات 11 دسمبر سے 20 دسمبر کے درمیان آن لائن ہوں گے، کالج نے طلباء کا قیمتی وقت بچانے کے لئے متبادل تدریسی ذرائع اختیار کئے ہیں۔ کووڈ 19 سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، پروفیسر فرخ سہیل اور دیگر فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، منہاج کالج فار ویمن سے مسز حمیرا ناز نے خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا نے کہا کہ کووڈ 19 نے جہاں زندگی کے اہم شعبوں کو متاثر کیا وہاں تعلیمی شعبہ پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم یہ انسانی زندگی کے تحفظ کا معاملہ ہے، اس لئے بچاؤ کے لئے حکومت اور صحت کے اداروں نے جو ایس او پیز دئیے ہیں ان پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم بھی اس نازک مرحلہ پر اپنا ذمہ دارانہ کردار کریں، کالج آف شریعہ نے آن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں بھی طلباء کے قیمتی وقت کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم فل کے طلباء و طالبات کو ہر سبجیکٹ کی ایک اسائنمنٹ دی جائے گی جس کی روشنی میں طلباء و طالبات کا وائیوا لیا جائے گا اور جسے امتحانی نتائج میں شامل کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top