ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ ممتاز احمد ضیاء کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (10 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء اور منہاج القرآن علما کونسل نارووال کے ناظم طاہر ضیاء کے والد سرپرست منہاج القرآن علما کونسل نارووال علامہ ممتاز احمد ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر طیب ضیاء سے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نیک، صالح اور ملنسار انسان تھے، اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، ، قاضی فیض، شہزاد رسول، لطیف مدنی، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، حاجی محمد اسحاق فرح ناز، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں عاصم سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے طیب ضیاء کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور علامہ قاری ممتاز احمد ضیاء کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ میر آصف اکبر، حاجی امداد اللہ قادری اور علماء کونسل کے رہنماؤں سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، ضلعی، تحصیلی رہنماؤں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top