منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان الہدایہ کورس شروع

قرآنی علوم کے فروغ کیلئے منہاج القرآن نے عالمگیر دعوتی نظام قائم کیا:کلثوم طفیل
ترجمہ و تفسیر کورس میں 12 سورہ مبارکہ منتخب کی گئی ہیں، ڈائریکٹر عرفان الہدایہ
کورس 30 روزہ دورانیہ پر مشتمل ہے، ترجمے کے ساتھ قرآن مجید سیکھنا لازم ہے

Online translation & Tafseer course underway

لاہور (11 دسمبر 2020ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے عرفان الہدایہ کے زیراہتمام ترجمہ و تفسیر کورس برائے طالبات و خواتین شروع ہو گیا ہے، یہ کورس 9 دسمبر سے 9 جنوری تک جاری رہے گا۔

عرفان الہدایہ پروگرام کی ڈائریکٹر کلثوم طفیل نے ترجمہ و تفسیر کورس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورس کے نصاب میں قرآن مجید کی ایسی سورہ مبارکہ شامل کی گئی ہیں جن کا تعلق ایمانیات، عبادات، اخلاقیات اور بالخصوص خواتین سے متعلقہ فقہی مسائل و امور سے ہے، انہوں نے کہا کہ ترجمہ و تفسیر کورس میں سورۃ الفاتحہ، سورۃ الحجرات، سورۃ العلق، سورۃ الضحیٰ، سورۃ النساء، سورۃ یٰسین، سورۃ النور، سورۃ الملک، سورۃ واقعہ، سورۃ القارعہ، سورۃ الاخلاص اور سورۃ العصر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورس کی امتیازی خصوصیات میں لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر و قرآنی مضامین پر لیکچرز اور فہم قرآن کے حوالے سے تدبر و تفکر کی عملی مشقیں شامل ہیں۔

کلثوم طفیل نے کہا کہ قرآن ترجمے کے ساتھ قرآن مجید کو پڑھنا اور سیکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے، قرآن مجید انسانی اور ایمانی زندگی کے جملہ شعبہ جات میں رہنمائی مہیا کرتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی علوم و مضامین کے فروغ کیلئے منہاج القرآن کے نام سے عالمگیر دعوتی نظام قائم کیا ہے جس کا مقصد کلمہ گو مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات اور تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top