ڈاکٹر طاہرالقادری کا محمد شفیع لاشاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

شفیع لاشاری منہاج القرآن پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر حاجی منظور حسین کے سمدھی اور سینئر رہنما تھے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور کا اظہار افسوس

لاہور (12 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنماء منہاج القرآن ملتان کے سابق امیر محمد شفیع لاشاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹوں ڈاکٹر نعمان شفیع اور کامران شفیع کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد بذریعہ آڈیو لنک دعا کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ محمد شفیع لاشاری (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور صف اول کے رہنما تھے، نیک، صالح، ملنسار شخصیت تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم کا شمار حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی البغدادی کے عقیدت مندوں اور درویش صفت مریدین میں ہوتا تھا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔

مرحوم محمد شفیع لاشاری تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پرنٹنگ و پبلشنگ حاجی منظور حسین کے سمدھی تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدرمنہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم،جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء راجہ زاہد محمود،حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، حافظ عابد بشیر، امتیاز اعوان سمیت تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top