ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ رانا غلام صابر حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (14 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فاضل علوم الحدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن علامہ رانا غلام صابر حسین (سابق صدر پاکستان عوامی تحریک جڑانوالہ) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک، صالح اور ملنسار انسان تھے، اسلام پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، محمد رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف، عارف چوہدری سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم علامہ رانا غلام صابر حسین کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top