ڈاکٹر طاہرالقادری کا رائے اشفاق کھرل کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (15 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف قانون دان سینئر وکیل اشفاق کھرل ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ، حوصلہ اور توفیق دے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل اورمرحومکی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top