نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کا بھلوال کا تنظیمی دورہ

minhaj ul quran bahlwal

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے 13 دسمبر 2020ء کو بھلوال کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن تحصیل بھلوال میں تنظیمی اور تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تحصیل بھلوال کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کی اور ورکنگ کو بہتر کرنے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد ناظم تحصیل بھلوال ظفر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ دو ماہ میں تحصیل بھلوال کی تمام یونین کونسلز کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور مرکز کی طرف سے دیئے گئے ماہانہ اہداف بھی پورا کیے جائیں گے۔

minhaj ul quran bahlwal

minhaj ul quran bahlwal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top