سرگودھا: علامہ رانا محمد ادریس قادری کی تنظیمی اجلاس میں شرکت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون رانا محمد ادریس قادری نے سرگودھا کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورہ میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن سرگودھا کی ذیلی ماڈل یونین کونسل چک نمبر 36 تحصیل سرگودھا شرقی میں ایک تنظیمی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے بہترین تنظیمی کارکردگی پر تحصیل سرگودھا شرقی کے عہدیداران اور کارکنان کی ورکنگ کو سراہا اور انہیں مزید بہتر کام کرنے پر بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں صدر منہاج القرآن ضلع سرگودھا راجہ اکرام نے ویژن 2025ء کی روشنی میں آئندہ تین ماہ کا پلان دیا۔ اس موقع پر حکیم خورشید نے کہا کہ تحصیل سرگودھا شرقی اآئندہ تمام تحصیلات میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

minhaj ul quran sargodha

minhaj ul quran sargodha

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top