ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرصدارت منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

یونیورسٹی نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران طلبہ کو فیسوں میں 30 ملین کی رعائت دی: بریفنگ
جدید ذرائع تعلیم اختیار کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ممبرز کو مبارکباد

Minhaj University Lahore BoG meeting 2020

لاہور (18 دسمبر 2020) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منہاج یونیورسٹی کے کووڈ 19 کی وبا کے دوران خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر طلب کو فیسوں میں 30 ملین روپے کی رعائت دی اور طلبہ کو ٹیچنگ کی بہترین آن لائن سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس پر بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اطمینان کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔ بورڈ آف گورنرز کی یہ پہلی میٹنگ تھی جو پیپر لیس تھی۔ تمام ممبران نے نوٹس اور تجاویز کیلئے ٹیبلٹس استعمال کئے۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ یونیورسٹی ٹیچنگ اور ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے جدید تکنیک بروئے کار لا رہی ہے اور طلبہ کو آنے والے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ بامقصد جدید تعلیم اور تربیت منہاج یونیورسٹی کا طرہ امتیاز ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ڈاکٹر فضل احمد خالد، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر شاہد محمود سرویا، ڈاکٹر حامد سعید، بیرسٹر عامر حسن، ڈاکٹر ریاض الحق طارق، مسٹر علی احمد، کرنل (ر) محمد احمد شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top