منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداران کی پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات

جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ ڈاکٹر مظہر جاوید 17 دسمبر 2020 کو جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے دورے پر آئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداران کے وفد نے ائیرپورٹ پر ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کے ناظم محمد اصغر وڑائچ، ناظم پبلک ریلیشنز فیاض اکبر جوندہ، ناظم دعوت و تربیت علامہ لطیف چشتی اور دیگر راہنماء شامل تھے۔ وفد نے ہائی کمشنر کو جنوبی افریقہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پروجیکٹس اور دین مبین کی خدمت کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ہائی کمشنر نے محمد اصغر وڑائچ، چوہدری فیاض اکبر جوندہ اور دیگر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بےمثال خدمات کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top