بے مقصدیت اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

اتحاد امت کے لئے کوشش کرنا فی زمانہ ایک بڑی اسلامی، انسانی خدمت ہے
اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے والدین، اساتذہ، علماء اپنا کردار ادا کریں
قائد تحریک منہاج القرآن کا آن لائن اصلاحی، تربیتی خطاب

لاہور (21 دسمبر 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آن لائن اصلاحی تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں بے مقصد زندگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وہ کوئی زندگی نہیں ہے جس کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ بے مقصدیت اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے، اخلاقی اقدار کے فروغ اور تہذیب یافتہ سوسائٹی کے قیام کے لئے والدین، اساتذہ، علماء اپنا کردار ادا کریں۔

منہاج القرآن اصلاح احوال و اصلاح معاشرہ، تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کی عالمگیر تحریک ہے جس کا مقصد تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ساتھ ساتھ بین المذاہب رواداری کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اپنے تربیتی خطاب میں کہا کہ پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک اسلام نے انسانی تعلیم و تربیت، عادات و اطوار کا ایک جامع نظام اور نصاب دیا ہے، اتحاد امت کے لئے کوششیں کریں، تفرقہ و فساد سے بچنا اور بچانا فی زمانہ ایک بڑی اسلامی، انسانی خدمت ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین بچوں کی تربیت سے صرف نظر نہ کریں، انہیں ایک تابعدار اولاد، باعمل مسلمان اور مفید شہری بنانے کے لئے ان کی تعلیم و تربیت کو اپنی ہر مصروفیت پر ترجیح دیں، والدین بچوں کو جس طرح تربیت دے کر سوسائٹی میں بھیج رہے ہیں اسی طرح کے اثرات اور ثمرات ہم سب کے سامنے ہیں، سوسائٹی میں پائی جانے والی برائیوں پر کسی اور پر انگلی اٹھانے کی بجائے والدین، اساتذہ اور علماء اپنے اوپر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے ہر مرحلہ پر ایک خاص قسم کی توجہ اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جب تمام مراحل مناسب تعلیم و تربیت کے ساتھ انجام پذیر ہوں تو ایک بہترین انسان تشکیل پاتا ہے، اسلام کی ساری تعلیمات سیاسی، سماجی، معاشی، معاشرتی اخلاقی، روحانی، مادی نظم و ضبط قائم کرنے کے لئے ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اسلامی فریضے کی ادائیگی کیلئے اپنے گھر، عزیز و اقارب، محلے اور شہر پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اخروی زندگی کی قیمت پر دنیوی زندگی کو آسودہ بنانے والے بہت بڑی غلطی پر ہیں۔ ایک مسلمان کی زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تابعداری کے لئے ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top