ڈاکٹر طاہرالقادری کی بلوچستان حملے کی شدید مذمت

دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو عبرتناک دی جائے، قائد تحریک منہاج القرآن

لاہور (27 دسمبر 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے، دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینے کے لئے تمام ریاستی وسائل اور قوت بروئے کار لائی جائے، دہشت گردی کے واقعہ کے ماسٹر مائنڈز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعا کی ہے اور شہداء کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطاء کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top