منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام درس قرآن، علامہ غلام شبیر جامی کا خطاب

minhaj ul quran pattoki

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام شبیر جامی نے کہا کہ شریعت میں نبی کا فعل حجت ہوتا ہے۔ اگر اللہ کا ولی کوئی عمل کرے تو وہ باعث خیر اور باعث برکت ہوتا ہے مگر شریعت میں حجت نہیں بنتا۔ حضرت خضر علیہ السلام ایک ولی ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام جلیل القدر نبی اور اللہ کے رسول ہیں۔ ایک نبی ولی کی تلاش میں نکلا ہے، تو اس سے معلوم ہوا کہ ولی کی تلاش میں جانا انبیاء کی سنت ہے۔ یہ ایک شرعی حجت ہے اور یہ قرآن کی نص سے بھی ثابت ہے۔ جو شخص اس نقطے کا انکار اسے نہ قرآن کی سمجھ ہے اور نا ہی انبیاء کی سنت کی سمجھ ہے۔

انہوں نے شان اولیاء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ علیہ السلام نے اپنے خادم یوشع بن نون علیہ السلام کو ساتھ لے لیا، ساتھ ایک مچھلی پکا کر، بھون کر اور پھر منزل کی طرف چل پڑے۔ راستے میں ایک مقام مجمع البحرین آیا، جہاں دو دریا آپس میں ملتے ہیں وہاں پر کچھ دیر کے لئے آرام کیا اور آگے چل پڑے۔

موسی علیہ السلام نے یوشع سےکہا کہ پکی ہوئی مچھلی لاؤ، تو یوشع بن نون نے کہا کہ میں بھول گیا تھا اور کہا کہ جہاں ہم نے آرام کیا تھا مچھلی زندہ ہو کر سرنگ بناکر پانی میں چلی گئی تھی۔ مجھے آپ کو بتانا یاد نہیں رہا آپ نے جب یہ سنا تو فرمایا کہ جہاں مردہ مچھلی زندہ ہوگئی تھی یہی وہ جگہ ہے جس کی ہم تلاش میں نکلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس قرآنی نص سے پتہ چلتا ہے کہ ولی العصر کی تلاش میں نکلنا انبیاء کرام کی سنت ہے۔ جس پانی سے خضر علیہ السلام نے وضو کیا تھا اس پانی کے چھینٹے پڑے تھے اور مردہ مچھلی کو زندگی مل گئی۔ قرآن کی نص سے ثابت ہوگیا کہ یہ ولی کی کرامات سے ہے کہ مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔ اگر بنی اسرائیل کا ولی اپنی سانس کی برکت سے موت کو حیات میں بدلتا ہے تو اُمتِ محمدی ﷺ کا ولی کتنی موتوں کو حیات میں بدل سکتا ہے۔ پس موسیٰ علیہ السلام نے خضر علیہ السلام کو پا لیا ہے۔ خضر علیہ السلام کو اللہ پاک نے خاص خزانہ رحمت عطا فرمایا تھا اور علم الدنی عطا کیا تھا اور اس کی برکت یہ ہے مردہ کو زندگی ملتی ہے۔ یعنی جہاں مردہ دلوں کو زندگی ملتی ہے۔ اسی طرح اُمتِ محمدی ﷺ میں بھی اللہ تعالیٰ نے خضر علیہ السلام کی طرح کے اولیاء کرام پیدافرمائے ہیں۔ ہمیں اُن کی تلاش کرنی چاہیے۔کوئی صدی خضرالعصر سے خالی نہیں ہے۔

منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد مغل اعظم شادی ہال پتوکی سٹی میں ہوا۔ پروگرام میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن سنٹرل پنجاب انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے جبکہ محمد ندیم مصطفائی نے پروگرام کی صدارت کی۔

درس قرآن میں علاقہ بھر سے مذہبی، روحانی، سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ مقامی مشائخ عظام اور علماء کرام بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ درس قرآن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر پریس کلب پتوکی سے صحافی حضرات بھی گروپ کی شکل میں پروگرام شریک ہوئے۔

اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور زینت القراء قاری حافظ راشد علی نعیمی نے تلاوت کی۔ پروگرام میں نعت شریف محمد عدیل نے پڑھی۔ نقابت کے فرائض سید سبطین شاہ گیلانی نے ادا کیے۔

آخر میں محمد رفیق نجم نے کامیاب درس قرآن کے انعقاد پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک نقاش قادری، نائب صدر محمد اکرم مصطفائی، ڈاکٹرطفیل، زاہد حسین قادری، تنویر حسین مصطفوی، ڈاکٹر حکیم شاہ محمد، سیٹھ سجادعلی، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران رانا شہزادخاں، شبیر حسین، راؤعلی، اکرام مصطفوی، زعیم قادری اور دیگر کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی صدر ریحانہ الیاس، ناظمہ باجی شمیم، باجی راحیلہ، باجی نسیم گل، باجی نسیم کمال کو شاندار مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: تنویر حسین مصطفوی

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

minhaj ul quran pattoki

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top