منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5 جنوری کو منایا جائیگا

مرکزی تقریب سے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کرینگے
ڈاکٹر طاہرالقادری نے معاشرہ میں ویمن ایمپاورمنٹ کا جامع ویژن دیا : فرح ناز

لاہور (2 جنوری 2021ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5 جنوری (منگل) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا۔ شہر شہر یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی جائینگی۔ کانفرنسز، سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تقریب سے خصوصی خطاب کرینگے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران سمیت ملک بھر سے تحصیلی، ضلعی اور سطح کی خواتین رہنما اور کارکنان شرکت کریں گی۔ یوم تاسیس کی تقریبات و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ آج اس کا پیغام دنیا کے 5 براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 33 برس قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر خواتین کو ایسا پلیٹ فارم دے دیا جہاں سے وہ دین کی سربلندی کے لئے کردار ادا کر رہی ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پا کستانی معاشرہ میں حقیقی معنوں میں ویمن ایمپاورمنٹ کا ایک جامع ویژن دیا ہے اور خواتین کو سوسائٹی کا فعال رکن بنانے کے لیے تعلیم و تربیت کے باوقار مثالی ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے خواتین کی تعلیم و تربیت اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے اپنا شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، عائشہ مبشر، کلثوم طفیل، نورین علوی و دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔

minhaj women league

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top