گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

gosha durood

تحریک منہاج القرآن کے روحانی مرکز گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہ جنوری 2021ء کا ماہانہ پروگرام 2 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ گوشہ درود کے قائم کردہ نظام کے تحت ماہ دسمبر 2020ء میں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں سات ارب چھیاسی کروڑ اکسٹھ لاکھ پینتیس ہزار ایک سو سڑسٹھ (7866135167) درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر اب تک پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 43 ارب 43 کروڑ 81 لاکھ 86 ہزار اور 824 ہوگئی ہے۔

مجلسِ ختم الصلاۃ علیٰ النبی ﷺ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ریکارڈڈ خطاب دکھایا گیا، شیخ الاسلام نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جوامع الکلم تھے۔ آپ کی گفتگو میں ابہام نہیں ہوتا تھا بلکہ بہت واضح گفتگو فرماتے۔ سننے والے کو آپ کی گفتگو بالکل صاف صاف سمجھ آ جاتی۔ ہم بعض اوقات جو گفتگو کرتے ہیں، وہ گول مول اور ابہام والی گفتگو ہوتی ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کی ایک خوبی یہ بھی تھی کہ آپ گفتگو کے دوران ایک لفظ بھی ضرورت سے زائد نہیں استعمال کرتے تھے۔ آپ نپے تلے الفاظ استعمال کرتے جو معنیٰ میں بہت بلیغ ہوتے۔ آپ جتنا کلام فرماتے وہ معنیٰ سے بھرپور ہوتا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبعیت مقدس بنیادی طور پر نرم تھی، کیونکہ آپ کو رحمۃ للعالمین بنایا گیا تھا اور رحمت نرمی میں ہے۔ کوئی شخص یہ محسوس نہیں کرتا تھا کہ آپ کی گفتگو سے کسی کی توہین ہوئی ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کو عملی زندگی میں اپنایا جائے تاکہ آقا علیہ السلام کے اخلاق حسنہ کا فیض حاصل کیا جاسکے۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ میں نظامتِ دعوت، نظامتِ تربیت کے مرکزی عہدیداران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین اور لاہور سے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ کا آغاز شب 8 بجے تلاوت و نعت سے ہوا، قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن مجید کی اور عربی نعت پیش کی۔ بعد ازاں ظہیر بلالی برادران اور دیگر ثناء خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت کے فرائض نظامت دعوت لاہور کے رہنماء علامہ احسن اویس قادری نے سرانجام دیئے۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ کے اختتام پر گوشہ درود کے وظائف پڑھے گئے اور ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top