شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج یوتھ لیگ کی سینٹرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب

minhaj youth league

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کی سینٹرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر قوموں کا کوئی مستقبل نہیں، نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردانہ نظریات سے بچانا اور انہیں امن کی راہ پر ڈالنا فی زمانہ اسلام، پاکستان اور امہ کی بڑی خدمت ہے، عالم اسلام جب تک تحقیق و تعلیم سے وابستہ تھا تو ایجادات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور تہذیب و تمدن کا گہوارہ تھا۔ تحریک منہاج القرآن علم و تحقیق اور امن پسند نوجوانوں کی قوت سے پھر سے وہ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ منہاج یوتھ لیگ سٹڈی سرکل اور کتاب دوستی مہم کے ذریعے اس پرفتن دور میں مطالعہ کے کلچر کا احیاء کر رہی ہے۔

انہوں نے یوتھ سٹڈی سرکلز اور تربیتی کیمپس کے انعقاد پر مظہر محمود علوی اور منہاج یوتھ لیگ کی پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے مظہر محمود علوی کو ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے پر بھی مبارک باد دی۔

منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں یوتھ کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منصور قاسم اعوان، ہارون ثانی، انعام مصطفوی، محسن مشتاق، اسماعیل انعام، محسن شہزاد مغل و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے مظہر محمود علوی، منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ٹریننگ علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور میاں عبدالقادر نے بھی خطاب کیا۔

minhaj youth league

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top