منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامتِ دعوت کے سکالرز کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامتِ دعوت کے سکالرز نے نائب ناظم اعلیٰ محمد ادریس رانا کی قیادت میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت پیغمبران حق کی سنت اور تعلیمات محمدی کے فروغ کا ناگزیر تقاضا ہے، دعوت حق کے لئے داعی کی علمیت اور صالحیت عقیدہ صحیہ کے فروغ میں اسی طرح اہم ہے جس طرح ایک صحت مند، توانا اور فعال جسم کے لیے ریڑھ کی ہڈی اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فکری، نظریاتی و اصلاحی تحریکوں میں دعوت کو مرکزیت حاصل ہوتی ہے۔ تحریکوں کی بے مثل کامیابی کا انحصار ہمیشہ موثر دعوت پر ہوتا ہے، الحمدللہ منہاج القرآن کا شعبہ دعوت اور اس سے وابستہ سکالرز عصری تقاضوں اور ضروریات کے مطابق اپنا دینی، تعلیمی، اصلاحی کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ خدمتِ دین کےلیے ہمہ وقت برسرِ پیکار مشن کے ان عظیم فرزندوں کی توفیقات میں اور اضافہ کرے۔

اس موقع پر نظامت دعوت کی طرف سے چئیرمین سپریم کونسل کو سہ ماہی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top