”پہلے تولو پھر بولو“ منہاج القرآن کے زیراہتمام سوشل میڈیا سمٹ آج ہو گا

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، اسامہ غازی، صدیق جان، شہباز فرخ وڑائچ، نوراللہ صدیقی خطاب کرینگے
سوشل میڈیا کے استعمال اور اسکی اخلاقیات کے موضوع پر اہم تربیتی لیکچرز ہونگے: عرفان یوسف

لاہور (9 جنوری 2021) منہاج القرآن کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام”پہلے تولو پھر بولو“ سوشل میڈیا سمٹ 10 جنوری کو دوپہر 12 بجے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام ہو گا۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، اسامہ غازی، صدیق جان، شہباز فرخ وڑائچ، نور اللہ صدیقی، شعیب امام خطاب کرینگے۔

ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی اخلاقیات کے موضوع پر یہ ایک بہترین سیشن ہے۔ ایم ایس ایم نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کیلئے اس نوع کے مزید سیشن منعقد کرے گی۔ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے اسلام اور پاکستان کی خدمت کی جا سکتی ہے اور نفرتوں کو کم کر کے اور اتحاد امت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top