ہری پور: نظامت تربیت کے زیراہتمام پانچ روزہ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ تربیتی کیمپ کا آغاز

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت شعبہ کورسز کے زیراہتمام ہری پور میں پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہری پور میں منعقد کیمپ میں مردوخواتین سکالرز کی بڑی تعداد کیمپ میں شریک ہوئی۔ ابتدائی روز محمود مسعود قادری اور محمد سرفراز قادری نے کیمپ میں تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔

پانچ روزہ کیمپ میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سرفراز قادری، کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر حسن محمود جماعتی شرکاء کو لیکچرز دیں گے۔ کیمپ کے انعقاد میں منہاج القرآن ہزارہ زون کے انچارج محمد جاوید القادری نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top