جامعہ الازھر میں منہاجینز طلباء سید بو علی شاہ، منہاج الاسلام اور حافظ فیض احمد کا اعزاز

جامعہ الازھر الشریف میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے منہاجنیز طلباء نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ جامعہ الازھر کی طرف سے طلباء کے مختلف نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں مضمون نویسی، مقالہ نگاری، خوش خطی، حفظ قرآن، قدیم و جدید نقش ونگار، فوٹوگرافی اور اس کے علاوہ 16 سے زائد کیٹیگریز میں مختلف مقابلہ جات کروائے گئے۔

ان مقابلہ جات میں سو سے زائد ممالک کے طلبہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ کامیاب طلبہ میں سے خاص طور پر کالج آف شریعہ کے منہاجینز طلباء سید بو علی شاہ، منہاج الاسلام اور حافظ فیض احمد نے حسب سابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سید بو علی شاہ نے خطاطی میں دوسری پوزیشن، محمد منہاج الاسلام نے مقالہ نگاری میں دوسری اور حافظ فیض احمد نے فوٹوگرافی مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کیا۔

مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دینے کی تقریب میں الازھر کی اعلی قیادت نے شرکت کی اور طلباء کو انعامات دیئے۔ انہوں نے اعزازی شہادات اور نیک تمناؤں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی بھرپور طریقے سے سراہا۔ اس موقع پر منہاجینز طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی کامیابی تحریک منہاج القرآن اور اسلامیہ جمہوریہ پاکستان دونوں کے لئے باعث صد افتخار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top