تحریک منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کے مشترکہ منہاج فیملیز ورکرز کنونشن کا انعقاد بہارا کہو میں کیا گیا، ورکرز کنونشن میں رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون) مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کے سینکڑوں کارکنان نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کیپیٹل زون اسلام آباد کے صدر میر اشتیاق احمد اعوان نے اسلام آباد زون اور امتیاز علوی ناظم TMQ تحصیل مری نے اپنی تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ دونوں تنظیمات کے قائدین و کارکنان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ قائد ڈے پر سینکڑوں نئے لائف ممبرز بنانے کا ہدف دیا گیا۔

رانا محمد ادریس قادری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے منہاج القرآن سلام آباد اور مری کی ضلعی و تحصیلی تنظیمات کو بہترین کارکردگی اور ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top