تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 17 جنوری 2021 بروز اتوار بعد نماز مغرب درس عرفان القرآن کا اہتمام گیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’سبعات مسبعۃ‘‘ کی پہلی سورہ سورۃ الحدید سے ’’تسبیح‘‘ کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ کائنات میں موجود ہر چیز اللہ رب العزت کی تسبیح بیان کرتی ہے چاہے وہ جن و انس، چرند ہو یا پرند، پتھر ہو یا لکڑی۔ اس کائنات میں ہر چیز اپنے اپنے انداز میں اللہ رب العزت کی تسبیح بیان کرتیں ہیں لیکن انسان اور باقی مخلوقات کی تسبیحات میں ایک فرق ہے جو انسان کو باقی مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انسان اشرف المخلوق ہے اسی طرح تسبیحات میں بھی انسان جامع التسبیحات ہے ۔ انسان کبھی رکوع کی حالت میں اللہ رب العزت کی تسبیح کرتا نظر آتا ہے تو کبھی سجود کی حالت نظر آتا ہے اس لیے انسان کو تسبیحات میں باقی مخلوقات سے ممتاز ہے۔

پروگرام کے اختتام پر انہوں نے درس عرفان القرآن کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ان دروس کے ذریعے قرآن اور لوگوں کے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرنا چاہتی ہے۔ لوگوں کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود اور اپنے حلقہ احباب کو درس قرآن میں شرکت دعوت دینی چاہے تاکہ قرآنی تعلیمات سے آراستہ ہو سکے۔

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ حافظ محمد اعظم سیالوی ضلعی ناظم دعوت بہاولنگر بی نے حاصل کی۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول سجاد فریدی ضلعی ناظم شب بیداری و حلقات دورد نے نچھاور کیے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض حافظ علامہ رضوان قیوم ضلعی ناظم بہاولنگر بی نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: واحد نعیم مغل (ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن بہاولنگر بی)

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top