منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید کے تنظیمی دورہ جات کا شیڈول جاری

21 جنوری جمعرات سے 25 جنوری پیر تک لاہور کی مختلف پی پی حلقہ جات کا دورہ کریں گے
دورہ جات میں تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم، تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا
مختلف علاقوں میں جاری حلقات درود میں مزید اضافہ کیا جائے گا

لاہور(21 جنوری 2021ء) تحریک منہاج القرآن لاہور نے منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور نائب صدر میاں ممتاز حسین کے لاہور میں تنظیمی دورہ جات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دونوں رہنما 21 جنوری جمعرات سے 25 جنوری پیر تک لاہور کی پی پی 160، 151، 152، 156 اور 159 کا دورہ کریں گے۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر کے پی پی حلقہ جات کے انتظامات کے سلسلے میں پی پی صدور، ناظمین اور دیگر مقامی ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حافظ غلام فرید 24 جنوری اتوار کو گلشن راوی اور مصطفی آباد کے تنظیمی عہدیدران سے ملاقات کرینگے۔ 25 جنوری پیر کو ماڈل ٹاؤن کے تنظیمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں منہاج القرآن لاہور کی تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم، تنظیمی کارکردگی جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ منہاج القرآن کے رہنما لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری حلقات درود میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ منہاج القرآن لاہور کے تحت جنوری 2021 تک لاہور میں 5 سو سے زائد مقامات پر حلقات درود قائم کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top