لاہور بار کے نو منتخب نائب صدر ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کی طرف سے نو منتخب نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاجین ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں، لاہور بار ایسوسی ایشن آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی کیلئے بے مثل قانونی خدمات انجام دینے والا ایک باوقار پلیٹ فارم ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت اور فکر کا حامل سپوت ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ ایک اہم ذمہ داری اور ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنا قانونی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ اپنے مثبت اور تعمیری کردار کے ذریعے لاہور بار ایسوسی ایشن کی قانون و انصاف کی بالا دستی کی حامل عظیم جدوجہد اور روایات کو آگے بڑھائیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہا کہ انسانی خدمت اور اللہ کی خوشنودی کے حصول کیلئے وکالت ایک بہترین شعبہ ہے۔ وکلاء انصاف کے طالب مظلوموں کی بڑی امید ہیں۔

استقبالیہ تقریب میں نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، سینئر وکیل صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، شیخ سخاوت علی ایڈووکیٹ، امتیاز چودھری ایڈووکیٹ نے، سید اظہر حسین ایڈووکیٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔

منہاجینز فورم کے سینئر قائدین ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، جواد حامد نے لاہور بار ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی، پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، بشارت جسپال، نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، شہزاد رسول، عارف چودھری، حافظ عابد بشیر و دیگر رہنماؤں نے بھی ایم ایچ شاہین کو اہم کامیابی پر مبارکباد باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

lahore bar association

lahore bar association

lahore bar association

lahore bar association

lahore bar association

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top