منہاج القرآن ٹنڈوآدم کا اجلاس

امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منہاج القرآن ٹنڈوآدم کا اجلاس ہوا، جس میں منہاج القرآن ٹنڈو آدم کے ذمہ داران شامل ہوئے۔ اس موقع پر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر 19 فروری قائد ڈے کے حوالے سے رفاقت سازی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ قائد محترم کی سالگرہ کے موقع پر بہت بڑی تعداد میں رفاقتوں کا تحفہ پیش کیا جائے۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن گل بہار گل خیر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 19 فروری قائد ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اجلاس میں عبدالستار چوہان کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن، شکیل احمد شیخ صدر PAT اپر سندھ اور صد ر منہاج القرآن ٹنڈوآدم گل بہار گل خیر اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top