منہاج القرآن کے اوائل دور کے رہنماء ڈاکٹر نورالامین اور انکی اہلیہ ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآنکے دیرینہ رفیق اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی میڈیکل کونسل کے سابقہ ہیڈ ڈاکٹر نورالامین اور ان کی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ مین وفات پا گئے، انا للہ و انا لیہ راجعون۔ حادثہ کے وقت وہ فیملی کے ساتھ سوات جا رہے تھے۔ ڈاکٹر نورالامین ان دنوں بھیرہ ضلع سرگودھا میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

ان کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top