منہاج القرآن بھاگٹانوالہ کے زیراہتمام تربیتی کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری کی شرکت

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن بھاگٹانوالہ سرگودھا شرقی کے زیراہتمام حاجی محمد یسین کی رہائش گاہ پر تربیتی کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں تحریک اور قائد تحریک کی فکر کو شرکاء تک پہنچائی۔ انہوں نے شرکاء کو مشن سے وابستہ ہونے کی دعوت بھی دی۔

پروگرام میں ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی نے سیاسی جدو جہد کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے لئے منہاج یوتھ لیگ کے رہنما ڈاکٹر عمران یونس نے جبکہ راجہ اکرام اللہ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک اور حکیم خورشید اسلم نے بھی اظہار خیا ل کیا۔

پروگرام میں کارکنان و اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے رہنماؤں نے اعادہ کیا کہ سرگودھا شرقی میں ماہ فروری میں رفاقت مہم کو کامیاب انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ آخر میں علامہ محمد اجمل معظمی نے اختتامی دعا کروائی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top