تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی کااجلاس

تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی کا تنظیمی اجلاس امیر منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفاقت سازی مہم کو بھرپور طریقے سے مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ رفاقت سازی مکمل کریں تاکہ 19 فروری قائد ڈے پر شیخ الاسلام کو بڑی تعداد میں رفاقتوں کا تحفہ پیش کیا جائے۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹر سکھر ڈویژن محمد اسحاق سمیجو، لائف ممبر تحریک منہاج القرآن پیر سید امام الدین شاہ قادری، حاجی محمد امین کلوڑ، مبین کولاچی، ملک اختر، طارق محمود سمیت ذمہ درران نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ان شاء اللہ تعالیٰ قائد ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top