مدارس دینیہ کے نئے وفاق قائم کرنے سے 40 سالہ جمود ٹوٹا: خرم نواز گنڈاپور

منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں اول روز سے عربی، انگریزی اور سائنسی علوم کی تعلیم لازمی ہے
دینی مدارس طلبہ کو جدید علوم پڑھائیں، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا تقریب سے خطاب

Niazam-ul-madaris

اسلام آباد (10 فروری 2021ء) ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے نئے وفاق قائم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فیصلہ سے 40 سالہ جمود ٹوٹا ہے وہ جمود جو نصاب کی اصلاح میں رکاوٹ تھا۔

اسلام دین امن و سلامتی ہے، دینی مدارس زیرتعلیم بچوں کو کمپیوٹر، جدید سائنسز کے مضامین پڑھائیں تاکہ مدارس کے فارغ التحصیل بچے دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ ایک پروفیشنل کی حیثیت سے باعزت روزگار کما سکیں اور ملک و ملت کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کے دینی اداروں میں عربی، انگریزی اور جدید مضامین کی تعلیم اول روز سے لازم ہے۔

منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دینی اور دنیوی تعلیم کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا اور یہ ایک کامیاب تجربہ اور ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے وفاق بنانے سے دینی مدارس کے علمی وقار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی، مدارس کے لیے بنک اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار، عصری مضامین کی دینی مدارس کے نصاب میں شمولیت، غیر ملکی طلبہ کے لیے جامع ویزا پالیسی اور شکایات کے ازالہ کے لیے شکایت سیل کے قیام سے مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور خدمت دین کے ان علمی مراکز کے وقار کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں ”نظام المدارس پاکستان“کے صدر امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر و دیگر فیکلٹی ممبران و سینئر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Niazam-ul-madaris

Niazam-ul-madaris

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top