قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

صدر منہاج القرآن کا تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب
وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،کرنل(ر) مبشراقبال، محمد عباس نقشبندی و دیگر کی شرکت

لاہور (12 فروری 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید پوری انسانیت کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے، اس کتاب ہدایت سے استفادہ اسی صورت ممکن ہے جب اسے سمجھ کر پڑھا جائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن فہمی کے ضمن میں پانچ ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کیا جس سے دنیا بھر سے لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں اور اس کے انگریزی سمیت دیگر زبانوں میں تراجم ہورہے ہیں۔ منہاج القرآن خدمتِ قرآن کی تحریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے منہاج انسٹی ٹیوٹ آف قرأت اینڈ تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام آغوش کمپلیکس میں محفل حسن قرأت کے موقع پر کیا۔

محفل حسن قرأت میں عالمی شہرت یافتہ قراء قاری سید صداقت علی (صدارتی ایوارڈ یافتہ) قاری محمد افضل ایمانی، قاری عبد الستار مہروی، قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری، قاری اللہ بخش نقشبندی و دیگر نامور قراء نے تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر)اقبال احمد خان، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، میاں زاہد اسلام، سہیل احمد رضا، ڈاکٹر علی وقار، راشد حمید کلیامی، شعیب طاہر، عمران ظفر بٹ سمیت علمائے کرام، اساتذہ اور طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top