منہاج القرآن بورےوالا کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کی۔ اس موقع پر صدر بار کونسل بورے والا سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پروفیسر قربان علی قاصر نے شیخ الاسلام کی زندگی پر روشنی ڈالی جبکہ دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں محترمہ نورین اسلم بھٹی ایڈووکیٹ نائب صدر بورےوالا بار ایسوسی ایشن، میاں علی عمران ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن جاپان، مرزا اعجاز بیگ صدر TMQ وہاڑی بی، عقیل خان صدر تحریک منہاج القرآن، ملک نذیر احمد ناظم تحریک منہاج القر آن، سید خادم حسین شاہ بخاری، سید ساجد شاہ، زعیم رشید ایڈووکیٹ، سید سجاد حسین بخاری ڈائیریکٹر ریٹایرڈ زرعی ترقیاتی بینک، محمدساجد اکرم بھٹی سمیت وکلاء، علماء اور تنظیمی عہدیداران سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top