منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’فاؤنڈرز ڈے‘‘ تقریب

منہاج یونیورسٹی لاہور میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر ’’فاؤنڈرز ڈے‘‘ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ قادری اور احمد مصطفیٰ المدنی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ممتاز صحافی و دانشور تجزیہ کار سہیل وڑائچ، سماجی رہنماء و گلوکار ابرار الحق، پییلز پارٹی کے رہنماء بریسٹر عامر حسن اور معروف کامیڈین ہنی البیلہ سمیت زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، قومی، ملی، دینی، قیام امن کے لیے عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مجدد عصر قرار دیا۔

اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ممبران، اساتذہ کرام، منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، سٹاف ممبران اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top